جمعرات 22؍محرم الحرام 1445ھ10؍اگست 2023ء

نگراں وزیراعلیٰ کے پی کے استعفے طلب کرنے پر صوبائی کابینہ کے کئی وزراء نے استعفے جمع کروادیے

نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان نے صوبائی کابینہ سے استعفے مانگ لیے ہیں، جس کے بعد کے پی  کے بیشتر نگراں وزراء نے استعفے جمع بھی کروا دیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر تسلی بخش کارکردگی پر نگراں وزراء سے استعفے لیے گئے، 19 کابینہ اراکین نے استعفے نگراں وزیراعلیٰ کو پیش کر دیے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ 8 اراکین نے استعفے ابھی تک وزیراعلیٰ کے پاس جمع نہیں کروائے۔

الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ کو کابینہ سے سیاسی وابستگی رکھنے  والے وزراء کو ہٹانے کا کہا تھا، وزیراعلیٰ نے مشاورت کے بعد کابینہ اراکین سے استعفے مانگے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.