جمعہ 23؍محرم الحرام 1445ھ11؍اگست 2023ء

انڈونیشیا کا دارالحکومت جکارتا دنیا کا سب سے آلودہ شہر قرار

انڈونیشیا کا دارالحکومت جکارتا دنیا کا سب سے آلودہ شہر قرار پایا ہے۔

فضائی آلودگی چیک کرنے والی سوئٹزرلینڈ کی کمپنی ‘آئی کیو ایئر’ کے مطابق مئی سے اب تک عالمی طور پر جکارتا سب سے آلودہ شہر ہے۔

جکارتا کی آبادی 1 کروڑ سے زائد ہے، وہاں روزانہ ہی فضائی آلودگی مضر صحت حد تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

شہریوں کو طویل عرصے سے بےہنگم ٹریفک کے دھوئیں، صنعتی اور کوئلے سے چلنے والے پلانٹس کے دھوئیں کی شکایت ہے۔

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی پہلے نمبر پر آگیا۔

2021 میں کچھ شہریوں نے حکومت کے خلاف فضائی آلودگی کم کرنے کیلئے اقدامات نہ کرنے پر مقدمہ کیا تھا اور جیت بھی گئے تھے۔

منگل کو جکارتا کی آلودگی سے متعلق بات کرتے ہوئے انڈونیشیا کے صدر ودودو نے کہا کہ اس کا حل یہ ہے کہ دارالحکومت کو جکارتا سے نوسانتارا منتقل کردیا جائے، اس وقت حکومت بورنیو جزیرے پر دارالحکومت تعمیر کر رہی ہے۔

اگلے برس انڈونیشیا نوسانتارا کو ملک کا نیا دارالحکومت بنا دے گا جہاں تقریباً 16 ہزار بیوروکریٹس، فوجی اور پولیس افسران کو منتقل ہونا ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.