جمعہ 23؍محرم الحرام 1445ھ11؍اگست 2023ء

راجہ ریاض، شہباز شریف ملاقات: نگراں وزیراعظم کے نام پر اتفاق نہ ہوسکا

اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان نگراں وزیراعظم کے نام پر اتفاق نہیں ہو سکا، مشاورتی ملاقات بے نتیجہ ختم ہوگئی۔

وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے بتایا کہ اچھے ماحول میں ملاقات ہوئی لیکن اب تک کسی نام پر اتفاق نہیں ہوسکا، فیصلہ ہوا ہے کہ کل پھر ایک نشست ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی طرف سے صادق سنجرانی کا نام تجویز کیا گیا۔

راجہ ریاض نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کیلئے وزیراعظم کو نام دے دیے ہیں، وزیراعظم میرے دیے گئے ناموں پر غور کریں گے، جب تک کوئی نام فائنل نہیں ہوگا کوئی نام ظاہر نہیں کریں گے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ کل کی نشست میں کافی چیزیں کلیئر ہوجائیں گی، وزیراعظم کی ایڈوائس پر کل صدر مملکت نے اسمبلی تحلیل کردی ہے، وزیراعظم سے نگراں وزیراعظم کے ناموں پر مشاورت ہوئی ہے، وزیراعظم کو نہیں پتا تھا کہ میں نے کون سے نام دینا ہیں، مجھے اور وزیراعظم کو مشورہ کرنا ہے۔

راجہ ریاض نے یہ بھی بتایا کہ وزیراعظم سے کہا کہ آپ میرے اور میں آپ کے دیے ناموں پر غور کرتا ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.