شام میں حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافے کا فیصلہ کرلیا۔
عرب میڈیا کے مطابق دمشق میں فارمیسی سنڈیکیٹ کے سربراہ نے کہا ہے کہ شامی کرنسی حالیہ دنوں میں نئی نچلی سطح پر پہنچ گئی ہے تاہم انہوں نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ نہیں بتائی۔
رپورٹس کے مطابق شام میں اس سال کے شروع میں ادویات کی قیمتوں میں 50 سے 80 فیصد کے درمیان اضافہ کیا گیا تھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق شامی دوا ساز کمپنیاں بنیادی طور پر خام مال درآمد کرتی ہیں اور مقامی کرنسی کی قیمت میں تبدیلی کے باعث کمپنیوں نے حال ہی میں اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 2011 میں شام کی مقامی کرنسی میں ایک ڈالر کی قیمت 47 شامی پاؤنڈ تھی جبکہ گزشتہ ہفتے مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت تقریباً 13،000 شامی پاؤنڈ تھی جبکہ سرکاری شرح 9،900 تھی۔
رپورٹس کے مطابق اس سال کے آغاز میں شام میں ڈالر کی قیمت تقریباً 7000 پاؤنڈ تھی۔
Comments are closed.