جمعرات 22؍محرم الحرام 1445ھ10؍اگست 2023ء

سمندری طوفان خانون جنوبی کوریا کے ساحلی شہر سے ٹکرا گیا

سمندری طوفان خانون جاپان کے بعد جنوبی کوریا کے جنوبی ساحلی شہر بوسن سے ٹکرا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق طوفان کے زیرِ اثر طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کی وجہ سے سمندر میں طغیانی آگئی۔

رپورٹس کے مطابق طوفان کے پیشِ نظر جنوبی کوریا میں 330 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ 10 ہزار سے زائد افراد کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کچھ وقت میں طوفان خانون کی شدت کم ہو کر درمیانے درجے کی ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ طوفان خانون ٹوکیو اور جنوب مغربی ریجن کیوشو میں بھی تباہی مچا چکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.