بدھ 21؍محرم الحرام 1445ھ9؍اگست 2023ء

اتحادی حکومت نے کم ترین مدت میں بدترین گورننس کا ریکارڈ توڑ دیا، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ اتحادی حکومت نے کم ترین مدت میں بدترین گورننس کا ریکارڈ توڑ دیا۔

اپنے بیان میں سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم اور کابینہ عوام کو تکلیف دینے پر معافی مانگیں۔

حکومت اگلے انتخابات نئی مردم شماری کی بنیاد پر کرانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا سوچ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے 16ماہ میں قرضے لیے، اپنے کیسز معاف کرائے۔

انہوں نے کہا کہ حکمران جماعتوں میں امریکی وفاداری اختیار کرنے کا مقابلہ ہے، ان کا بس چلے تو پورا ملک بیچ دیں، بس اقتدار چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی نے غریبوں کو بجلی کے جھٹکے دیے اور پیٹرول بم گرائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ فرسودہ نظام کے خلاف جدوجہد کرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.