بدھ 21؍محرم الحرام 1445ھ9؍اگست 2023ء

اوگرا نے ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی قیمت 0.17 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی تک کم ہوگئی۔ اوگرا نے اگست کے لئے ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔ 

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے اعلامیہ کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.16 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی ہوئی ہے۔ 

اوگرا اعلامیہ کے مطابق سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.17 ڈالر کمی ہوئی۔

اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 12.48ڈالر مقرر  کی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 12.96 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.