بدھ 21؍محرم الحرام 1445ھ9؍اگست 2023ء

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 797 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 797 پوائنٹس اضافے سے 48 ہزار 227 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں انڈیکس ایک ہزار 72 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

100 انڈیکس کی آج کم ترین سطح 47 ہزار 262 پوائنٹس رہی۔ 

حصص بازار میں آج 31 کروڑ 23 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 14 ارب 30 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ 

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 90 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 198 ارب روپے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.