بھارتی لوک سبھا میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بحث کا آج دوسرا روز ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا میں آج وزیرِ داخلہ امیت شاہ کا خطاب متوقع ہے۔
اس موقع پر بی جے پی کے رکن اسمبلی نے کہا کہ یہ حکومت پر عدم اعتماد نہیں اپوزیشن پر اعتماد کا ووٹ ہے۔
دوسری جانب کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ اگر منی پور جل رہا ہے تو بھارت جل رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد پر جمعرات کی شام ووٹنگ متوقع ہے۔
واضح رہے کہ منی پور فسادات کے معاملے پر مودی حکومت کی خاموشی پر حکومت کو تحریک عدم اعتماد کا سامنا ہے۔
یاد رہے کہ منی پور میں 3 مئی سے جاری فسادات میں 160 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
Comments are closed.