منگل 20؍محرم الحرام 1445ھ 8؍اگست 2023ء

امید ہے الیکشن جنوری میں ہوجائیں گے، نگراں وزیراعظم ہمارے اعتماد کا ہوگا، وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ الیکشن جنوری 2024 میں ہوجائیں گے۔ جو بھی نگراں وزیراعظم ہوگا وہ ہمارے اعتماد کا آدمی ہوگا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کل شام تک نگراں وزیراعظم کا فیصلہ ہوجائے گا، اس وقت بہت لوگ نگراں وزیراعظم بننے کے خواہش مند ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اطمینان ہے کہ 4 اسمبلیاں اپنی مدت پوری کر چکی ہیں، ماضی میں 58 ٹو بی لگا کر اسمبلی 2 یا 3 سال میں فارغ کر دی جاتی تھی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ لوگوں کی رال ٹپک رہی ہے، لوگوں کو لگتا ہے کہ نگراں سیٹ اپ لمبا چلے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کے علاوہ بھی کئی کیسز ہیں، ہوسکتا ہے عمران خان کے خلاف نئے کیسز بھی سامنے آجائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو ستمبر تک پاکستان آجانا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.