سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین نے نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کو خط لکھ دیا۔
خطے میں فیصل امین نے کہا ہے کہ کچھ دن قبل پولیس اور سادہ کپڑے والوں نے بغیر وارنٹ گھر پر چھاپا مارا، گھر میں توڑ پھوڑ کی اور سامان لوٹ کر ٹرکوں میں لے گٸے۔
فیصل امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ میرے والد اور فیملی کو 6 گھنٹے تک حبس بے جا میں رکھا گیا، میڈیا کو بیان جاری کیا گیا کہ چھاپہ علی امین کی گرفتاری کے لیے مارا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ خط میں کوئی دھمکی نہیں، آئینی ذمے داری اور صاف شفاف الیکشن کا ذکر تھا۔
Comments are closed.