بین الاقوامی مالیتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرط پر رواں مالی سال بجلی صارفین سے 721 ارب اضافی وصول کیے جائیں گے۔
ستمبر تک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 25 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگی جس کی مد میں 39 ارب روپے موصول ہوں گے۔
ستمبر سے دسمبر تک فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 37 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی ہوگی جس سے 122 ارب روپے موصول ہوں گے جبکہ سالانہ ریبیسنگ کی مد میں 5 روپے 75 پیسے بجلی مہنگی کرنے سے 560 ارب موصول ہوں گے۔
وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق رقم توانائی شعبے کے گردشی قرضے میں کمی لانے کے لیے استعمال کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2130 ارب تک محدود کیا جائے گا جو جون 2023 تک 27 سو ارب روپے کے لگ بھگ ہو چکا تھا۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ خزانہ اور وزارتِ توانائی نے بجلی مہنگی کرنے کا پلان آئی ایم ایف کو بھی شیئر کر دیا ہے۔
Comments are closed.