منگل 20؍محرم الحرام 1445ھ 8؍اگست 2023ء

چلاس شہر اور مضافات میں بارش

چلاس شہر اور مضافات میں بارش کے بعد شاہراہ قراقرم کئی مقامات پر بند  ہوگئی، جبکہ بابو سر روڈ پر بھی ٹریفک معطل ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی پنجاب، خطۂ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی بوندا باندی ہوئی، جبکہ تیز ہوائیں چلنے سے شہر کا موسم خوشگوار ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.