منگل 4؍صفر المظفر 1445ھ22؍اگست 2023ء

رضوانہ تشدد کیس، جے آئی ٹی میں توسیع کر دی گئی

سول جج کی اہلیہ کا گھریلو ملازمہ رضوانہ پر تشدد کے کیس کی تحقیقات کے لیے وفاقی پولیس کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) میں توسیع کر دی گئی۔

ملزمہ سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی کا دائرہ کار بھی وسیع اور مزید تین افسران کا اضافہ کر دیا گیا۔

جے آئی ٹی میں ڈی ایس پی، انسپکٹر اور سب انسپکٹر کو بھی شامل کر لیا گیا۔

پہلی جے آئی ٹی میں ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد ندیم بخاری کی سربراہی میں 5 افسران تھے اب ممبرز کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد ندیم بخاری نے بطور کنوینر اجلاس طلب کر لیا۔

جے آئی ٹی میں ایس ایس پی سی ٹی ڈی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور حساس اداروں کے نمائندے شامل ہیں۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج فرخ فرید نے رضوانہ تشدد کیس میں سومیہ عاصم کی ضمانت خارج کرتے ہوئے ان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

اجلاس میں گرفتار ملزمہ سے تفتیش کے لیے ٹیم بھی تشکیل دی جائے گی، گرفتار ملزمہ سے تھانہ ویمن میں تفتیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ملزمہ نے جے آئی ٹی کو بیان میں ملازمہ پر تشدد سے انکار کیا تھا۔

رضوانہ تشدد کیس میں عدالتی حکم پر جج کی اہلیہ سومیہ عاصم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

کمرۂ عدالت سے باہر آنے پر ملزمہ سومیہ عاصم کو گرفتار کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.