پیر 19؍محرم الحرام 1445ھ7؍اگست2023ء

انضمام الحق پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر مقرر

سابق کپتان انضمام الحق کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ سابق کپتان انضمام الحق کو نیشنل مینز کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چارج لینے کے بعد انضمام الحق افغانستان کے خلاف سیریز اور ایشیا کپ کے لیے پاکستانی ٹیم منتخب کریں گے۔ 

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی چوہدری ذکا اشرف نے جیو نیوز کے پروگرام اسکور میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ کپتان بابر اعظم، کوچ بریڈ برن، فاسٹ بولنگ کوچ مورنی مورکل اور ڈائریکٹر کرکٹ مکی آرتھر ایشیا کپ اور ورلڈ کپ تک تبدیل نہیں ہوں گے۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشید پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.