پیر 19؍محرم الحرام 1445ھ7؍اگست2023ء

اسکردو ایئرپورٹ پر ری فیولنگ کی سہولت فراہم، 14 اگست کو پہلی بین الاقوامی پرواز اترے گی

اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیاروں کی ری فیولنگ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے جیٹ ری فیولنگ کی سہولت کو یقینی بنایا ہے۔

اسکردو بین انٹرنیشل ایئرپورٹ 14 اگست کو اپنی پہلی بین الاقوامی پرواز کا خیر مقدم کرے گا۔

یاد رہے 14 اگست کو پی آئی اے کی دبئی سے اسکردو کےلیے پہلی بین الاقوامی پرواز شیڈول ہے۔

اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بین الاقوامی پروازوں کا آغاز خطے کو علاقائی اور بین الاقوامی علاقوں سے ملانے کی طرف بڑا قدم ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.