پیر 19؍محرم الحرام 1445ھ7؍اگست2023ء

ایشین چیمپئنز ٹرافی: بھارت میں پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی عبداللّٰہ شدید بیمار ہوگئے

ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت میں موجود پاکستان ہاکی ٹیم کے فل بیک عبداللّٰہ شدید بیمار ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق عبداللّٰہ کو چنئی کے مقامی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عبداللّٰہ کو گزشتہ روز گلے کا انفیکشن ہوا جو بگڑ گیا، تیز بخار ہونے پر آج صبح اسپتال داخل کرا دیا گیا۔

عبداللّٰہ پاکستان کی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

پاکستان ہاکی ٹیم عبداللّٰہ کی جلد صحتیابی کے لیے پُراُمید ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت کے شہر چنئی میں موجود ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.