پیر 19؍محرم الحرام 1445ھ7؍اگست2023ء

ایم کیو ایم نے نگراں وزیرِ اعظم کیلئے نام تجویز کردیا

ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے وزیرِاعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران نگراں وزیرِ اعظم کے لیے گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا نام تجویز کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم اور ایم کیو ایم پاکستان میں کے الیکٹرک سے متعلق بھی بات ہوئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے ملاقات کے دوران گورنر سندھ کو حیدر آباد یونیورسٹی کا سنگِ بنیاد رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، ڈاکٹر فاروق ستار، سید امین الحق شامل تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.