پیر 19؍محرم الحرام 1445ھ7؍اگست2023ء

نادرن بائی پاس پر ٹریفک حادثہ 4 افراد جاں بحق، بچوں سمیت 16 زخمی

کراچی میں ناردرن بائی پاس کے قریب ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ دو بچوں سمیت 16 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثہ ایک کوسٹر اور ٹرک کے مابین نادرن بائی پاس پر ایم ڈی کراسنگ کے قریب پیش آیا۔ 

پولیس کے مطابق کوسٹر اور ٹرک میں آمنے سامنے ٹکر کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا۔ جاں بحق ہونے والوں میں فوری طور پر صرف ایک 70 سالہ شخص کی سلطان اکبر کے نام سے شناخت ہوئی ہے جبکہ 3 افراد کو شناخت نہیں کیا جا سکا۔ 

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

 زخمی ہونے والے افراد میں ایک خاتون جبکہ 2 بچے بھی شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.