پیر 19؍محرم الحرام 1445ھ7؍اگست2023ء

کراچی: خاتون پر تیزاب پھینکنے کا ملزم شوہر نکلا

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں گھر کے اندر سوئی ہوئی خاتون پر تیزاب پھینکنے کا ملزم شوہر نکلا۔

پولیس حکام کے مطابق خاتون پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں شوہر کو گرفتار کر لیا ہے۔

حکام کے مطابق واقعہ غیرت کے نام پر حملے کا شاخسانہ لگتاہے، جائے وقوعہ اور اطراف کے سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیوز بھی حاصل کر لی گئی ہیں۔

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں گھر کے اندر سوئی ہوئی خاتون پر برقع پوش تیزاب پھینک کر فرار، واقعہ کے وقت خاتون کا شوہر گھر پر موجود نہیں تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کو مکان مالک اور کرائے دار کے جھگڑے کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔

واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.