وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کے لیے سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ اور سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کا نام بھی شارٹ لسٹ ہونے والوں میں شامل ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’’نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا تھا کہ 9 اگست کو اسمبلیاں تحلیل ہوتی ہیں تو حلقہ بندیوں کا کام 9 دسمبر تک مکمل ہوجانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ نئی مردم شماری نوٹیفائی نہ کرنے کی بنیادی وجہ اس پر اعتراضا ت تھے، اگر الیکشن 90 دن کے بجائے 120دن میں ہوجائیں گے تو کیا ہوجائے گا۔
رانا ثنا نے بتایا کہ نگران وزیراعظم کے لیے شارٹ لسٹ ہونے والوں میں اسحاق ڈار اور شاہد خاقان عباسی کا نام شامل نہیں‘ منگل یا بدھ تک نگران وزیراعظم کے نام کا فیصلہ ہوجائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم کیلئے سیاسی نام تو نیوٹرل نہیں ہوسکتا‘ کوئی ٹیکنو کریٹ یا ماہر معیشت بھی نگران وزیراعظم ہوسکتا ہے۔
Comments are closed.