ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثہ کے بعد کراچی سے ٹرین شیڈول تاخیر کا شکار ہوگیا۔
ترجمان پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ کراچی ایکسپریس 2 گھنٹے تاخیر کے بعد شام 7 بجے روانہ ہوگی۔
ترجمان نے بتایا کہ ملت اور تیز گام ایکسپریس 2 گھنٹے تاخیر کے بعد 8 اور 8:30 بجے روانہ ہونگی۔
واضح رہے کہ کراچی سے راولپنڈی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی 10 بوگیاں الٹ گئيں، جس کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
حادثے کے باعث ریلوے کا کراچی سے پنجاب جانے والا ٹریک نوابشاہ تک معطل ہوگیا۔ نوابشاہ سے آگے ٹریک رواں دواں ہے۔
پنجاب سے کراچی آنے والے ٹریک پر ریلیف ٹرین کو راستہ دینے کےلیے کراچی جانے والی ٹرینوں کو مختلف جگہوں پر روک لیا گیا ہے جس کے باعث ديگر ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں۔
ریلوے ٹریک کلیئر ہونے پر ہی ٹرین آپریشن بھی بحال ہو سکے گا۔
Comments are closed.