اتوار 18محرم الحرام 1445ھ6؍اگست2023ء

کراچی جانے والی خیبر میل بھی حادثے سے بال بال بچ گئی

نواب شاہ کے قریب ٹرین حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں کہ پشاور سے کراچی آنے والی 2 ڈاؤن خیبر ایکسپریس بھی بہاولپور کے قریب حادثے سے بال بال بچ گئی۔

اس سلسلے میں سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بہاولپور سے سمہ سٹہ جنکشن ریلوے اسٹیشن پہنچنے پر خیبر میل ایکسپریس کی  کئی بوگیاں ٹرین سے الگ ہو گئیں۔

ٹرین حادثے کے بعد مقامی افراد نے امدادی کاموں میں بڑا حصہ لیا ۔

ٹرین دو حصوں میں بٹنے کی اطلاع ملتے ہی ڈرائیور نے ٹرین روک دی اور عملے نے باقی بوگیوں کو ٹرین سے منسلک کرکے گاڑی کو روانہ کیا۔

ریلوے ذرائع کے مطابق چلتی ٹرین میں اگر لیور کھل جاتا تو بقیہ بوگیاں حادثے کا شکار ہو سکتی تھی۔ 

ریلوے ذرائع کے مطابق مینٹیننس نہ ہونے کی وجہ سے بوگیاں اس طرح کے مسائل کا شکار ہیں۔ ریلوے حکام کے مطابق بعد ازاں ٹرین کو روانہ کر دیا جو اب کراچی کی طرف رواں دواں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.