ہفتہ 17محرم الحرام 1445ھ5؍اگست2023ء

امریکی ڈرون کی روس کی حدود میں داخل ہونے کی کوشش، روسی وزارت دفاع

روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی ڈرون طیارے نے روس کی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی ہے۔

امریکی ڈرون نے بحیرہ اسود پر پرواز کرتے ہوئے روس کی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

روسی وزارت دفاع نے کہا کہ امریکی ڈرون طیارے کو روکنے کیلئے ایس یو 30 لڑاکا طیارہ بھیجا گیا۔

وزارت دفاع نے مزید کہا کہ روسی لڑاکا طیارے کو دیکھ کر امریکی ڈرون روسی حدود سے واپس پلٹ گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.