ہفتہ 17محرم الحرام 1445ھ5؍اگست2023ء

امریکا کا سب سے بڑا جیک پاٹ انعام 1.55 ارب ڈالر ہوگیا

امریکا کے دو بڑے جیک پاٹ گیمز میں سے ایک ‘میگا ملینز’ ہے جس کا اپریل سے کوئی فاتح نہیں ہے۔

نیویارک میں 2 کروڑ ڈالر کا انعام جیتا گیا تھا، اس کے بعد سے اب تک اس گرینڈ پرائز کا کوئی فاتح نہیں ہے۔

لندن ایک برطانوی شہری نے یورو ملین جیک پاٹ…

لاٹری کی تاریخ کے چوتھے بڑے انعام کا تخمینہ 1.35 ارب ڈالر لگایا گیا ہے جس میں انعامی رقم 60 کروڑ 25 لاکھ ڈالر ہے۔

جمعہ کو ہونے والی لکی ڈرا میں کوئی جیک پاٹ نہیں جیت سکا جس کے بعد لاٹری کی رقم 1.55 ارب ڈالر ہوچکی ہے۔

اس گیم کا ٹکٹ 2 ڈالر میں خریدا جاسکتا ہے، اب تک کا سب سے بڑا جیک پاٹ انعام 2018 میں جنوبی کیرولائنا کے شہری نے 1.537 ارب ڈالر جیتا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.