اتوار 18محرم الحرام 1445ھ6؍اگست2023ء

پاکستان کے عام انتخابات اگلے سال تک مؤخر ہوسکتے ہیں، بلوم برگ

امریکی جریدے بلوم برگ نے امکان ظاہر کیا ہے کہ پاکستان کے عام انتخابات اگلے سال تک مؤخر ہوسکتے ہیں۔

بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستانی حکومت انتخابات نئی مردم شماری کے نتائج کی بنیاد پر کروانا چاہتی ہے۔ 

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ نئی مردم شماری کے مطابق گزشتہ 6 سالوں میں پاکستان کی آبادی میں 16 فیصد اضافہ ہوا۔ 

بلوم برگ کے مطابق الیکشن کمیشن کو نئے ووٹرز کو شامل کر کے حلقہ بندیوں کی نئی لسٹیں بنانی ہوں گی۔

نئی مردم شماری کی منظوری

مشترکہ مفادات کونسل نے نئی مردم شماری کی منظوری دے دی، پاکستان کی آبادی 24 کروڑ 10 لاکھ تک پہنچ گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وزیراعظم ہاؤس میں مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں نئی مردم شماری کی منظور دی گئی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی، وفاقی وزراء اسحاق ڈار، احسن اقبال، سعد رفیق، نوید قمر اور قمر زمان کائرہ سمیت دیگر حکام شریک تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.