اتوار 18محرم الحرام 1445ھ6؍اگست2023ء

پاک فضائیہ ایس آئی ایف سی کی سرپرستی میں قومی تعمیر کیلئے کام کرے گی، ایئر چیف

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ اسپیشل انویسٹمینٹ فسیلیٹیشن کونسل’ (ایس آئی ایف سی) کی سرپرستی میں قومی تعمیر کے منصوبوں پر کام کرے گی۔

سربراہ پاک فضائیہ نے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے افتتاح کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم اس وقت انتہائی چیلنجنگ دور سے گزر رہے ہیں۔

پاکستان کی معاشی بحالی کا قومی پلان تیار کرلیا گیا، غیر ملکی سرمایہ کاری کے راستے میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کےلیے اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل قائم کردی گئی۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے عصر حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سیاسی قیادت کی طرف سے قائم کیے گئے اسپیشل انویسٹمینٹ فسیلیٹیشن کونسل کے قیام کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ارتقاء کا دور ہے جس نے ٹیکنالوجیز کے حصول کی اہمیت کو اجاگر کرکے قومی سلامتی اور دفاع سے متعلق روایتی تصورات پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ ‘اسپیشل انویسٹمینٹ فسیلیٹیشن کونسل’ کی سرپرستی میں قومی تعمیر کے منصوبوں، بالخصوص ایرو اسپیس اور آئی ٹی کے شعبہ جات میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.