پیر 19؍محرم الحرام 1445ھ7؍اگست2023ء

توشہ خانہ کا کیس آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے، عطا تارڑ

وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کا کیس آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے لیکن وکیل صاحبان عدالت سے بھاگ گئے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطااللّٰہ تارڑ نے کہا کہ یہ پاکستان تاریخ کا انوکھا ٹرائل ہے، 11 ماہ میں ملزم صرف چار بار پیش ہوا، ملزم نے 342 کا بیان ریکارڈ کیا اور سائن کیا، سائن کا مطلب ملزم نے جرم قبول کیا۔

انہوں نے کہا کہ  توشہ خانہ کے تحائف آپ نے بیچے، قوم کو آپ پر اعتبار نہیں ہے، عدالت میں ملزم ہے نہ وکیل ہے۔

سیشن عدالت میں توشہ خانہ کیس کی سماعت شروع ہو گئی لیکن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کے وکیل پیش نہ ہوا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا ہے کہ اگر عدالتوں سے ریلیف دیا جائے تو باقی ملزمان کو بھی ریلیف ملے، زیور ڈکلیئر نہیں کر رہے لیکن بکریاں ڈکلیئر کی جا رہی ہیں، بکریاں ہر سال سامنے آ رہی ہیں جبکہ زیور چھپایا جا رہا ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ آپ میرٹ کے اوپر بات ہی نہیں کرتے، علی ظفر صاحب الیکشن کمیشن میں بتا چکے ہیں تحائف فروخت ہوئے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیازی صاحب کی 25 سے 30 مرتبہ حاضری معافی کی درخواست قبول کی ہے، اس کو پتہ ہے چوری کا جواب دینا پڑے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.