ہفتہ 17محرم الحرام 1445ھ5؍اگست2023ء

الیکشن کون سی مردم شماری کی بنیاد پر ہوں گے؟ فیصلہ آج ہوگا

الیکشن 2017 یا پھر 2023 کی مردم شماری کے مطابق ہوں گے، اس بات کا فیصلہ آج مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں ہونے کا امکان ہے۔

نئی ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج کی منظوری کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج دوپہر کو طلب کیا گیا ہے۔

اجلاس کی صدارت وزیرِاعظم شہباز شریف کریں گے، جبکہ چاروں وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزرا بھی اس میں شریک ہوں گے۔

اجلاس میں نئی مردم شماری کی رپورٹ پیش کی جائے گی، اگر نئی مردم شماری کی منظوری دے دی گئی تو نئی حلقہ بندیاں ہوں گی اور آئندہ انتخابات میں تین سے چار ماہ کی تاخیر کا خدشہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.