وزیراعظم شہباز شریف کا یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ بھارت نے لاکھوں غیر کشمیریوں کو جعلی ڈومیسائل جاری کیے ہیں۔
یوم استحصال کشمیر پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارتی حکام نے انتخابی حلقوں کی منتخب حد بندی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ ووٹر فہرستوں میں ردوبدل کیلئے لاکھوں عارضی رہائشیوں کو شامل کیا، پاکستان تمام یکطرفہ اور غیرقانونی اقدامات کو یکسر مسترد کرتا ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں ظلم جاری رکھے ہوئے ہے، عالمی برادری کو مزید خاموش نہیں رہنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت ساتھ دہائیوں سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام پر قابض ہے، بھارت بہادر کشمیری عوام کو خاموش کرنے میں ناکام رہا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان بہادر کشمیری مردوں اور خواتین کو سلام پیش کرتا ہوں، پاکستان کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا کے لوگ امن اور استحکام کے خواہاں ہیں۔
Comments are closed.