پیر 19؍محرم الحرام 1445ھ7؍اگست2023ء

سینٹرل کنٹریکٹ میں ریڈ اور وائٹ بال کیٹیگریز ختم کرنے کا فیصلہ

قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ میں ریڈ اور وائٹ بال کیٹیگریز ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ روایتی انداز میں اے، بی، سی اور ڈی کیٹیگریز میں ملیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد بھی کم کر دی جائے گی، گزشتہ برس سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد 33 تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد 25 یا 26 رکھنے اور معاوضوں میں ایک سو فیصد سے بھی زائد اضافے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق تینوں فارمیٹ کی میچ فیس میں مجموعی طور 25 فیصد تک اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ ٹیسٹ میچ فیس میں 50 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔

قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ 30 جون کو ختم ہو گئے تھے اور ان میں ایک ماہ کی توسیع دی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر اور سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان سلیکشن کمیٹی کے اعلان اور چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کی منظوری کے بعد کیا جائے گا، سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کے لئے انضمام الحق مضبوط امیدوار ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.