اتوار 18محرم الحرام 1445ھ6؍اگست2023ء

9 مئی کیس: پی ٹی آئی چیئرمین کی بہنوں نے بیان ریکارڈ کروادیے

9 مئی کو جناح ہاؤس اور دیگر سرکاری املاک پر حملے کے کیس میں  چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بہنیں عظمیٰ خان اور علیمہ خان جوائنٹ انویسٹی گیشن (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہوگئیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان نے 4 مقدمات کی تفتیش میں اپنے بیانات ریکارڈ کروائے، دونوں نے جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور دیگر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سے لا تعلقی کا اظہار کیا۔

پرویز خٹک نے کہا کہ اس گروپ کو ہدایات کہیں اور سے مل رہی تھیں، شکر ہے نو مئی کو گولی نہیں چلی ورنہ انتشار ہو جاتا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عظمیٰ خان نے جے آئی ٹی کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں جناح ہاؤس کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں شریک تھی، جناح ہاؤس میں ہونے والی توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ سے تعلق نہیں۔

علیمہ خان نے اپنے بیان میں کہا کہ 9 مئی کو توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے وقت زمان پارک میں موجود تھی۔

جے آئی ٹی نےدونوں بہنوں کو بیان ریکارڈ کروانے کیلئے طلب کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.