اتوار 18محرم الحرام 1445ھ6؍اگست2023ء

انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

انگلینڈ کے کرکٹر ایلکس ہیلز نے کرکٹ سے  ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

ایک بیان میں ایلکس ہیلز کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے، تینوں فارمیٹ کے 156 میچوں میں ملک کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے۔

ایلکس ہیلز نے کہا کہ دنیا بھر میں فرنچائز کرکٹ بدستور کھیلتا رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی زیادہ ہے کہ انگلینڈ کےلئے میرا آخری میچ ورلڈکپ فائنل جیتنا تھا۔

ایلکس ہیلز نے 11 ٹیسٹ، 70 ایک روزہ اور 75 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے۔

ایلکس ہیلز نے کرکٹ لیگز کی خاطر انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا سینٹرل کنٹریکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.