اتوار 18محرم الحرام 1445ھ6؍اگست2023ء

اسلام آباد ہائیکورٹ چیئرمین پی ٹی آئی کی 8 درخواستوں پر فیصلہ کچھ دیر میں سنائیگی

اسلام آباد ہائیکورٹ توشہ خانہ کا ٹرائل روکنے سمیت چیئرمین پی ٹی آئی کی 8 درخواستوں پر فیصلہ کچھ دیر میں سنائے گی۔

توشہ خانہ فوجداری کیس قابلِ سماعت ہونے کے خلاف درخواست پر فیصلہ آج جاری کرے گی جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی کیس دوسری عدالت منتقلی درخواست پر بھی آج فیصلہ جاری ہو گا۔

ٹرائل کورٹ میں حق دفاع بحال کرنے کی درخواست قابلِ سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ بھی آج سنایا جائے گا۔

حق دفاع بحالی کی درخواست پر سماعت کے دوران حکم امتناع کی درخواست پر بھی آج فیصلہ جاری ہوگا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستوں پر فیصلے محفوظ کیے تھے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کے دلائل کے بعد 8 درخواستوں پر فیصلے محفوظ کیے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.