جمعہ 16؍محرم الحرام 1445ھ4؍اگست 2023ء

سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس کی اپیلیں نمٹادیں

 سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس کی اپیلیں نمٹادیں۔

سپریم کورٹ میں توشہ خانہ کیس سے متعلق اپیلوں کی سماعت ہوئی۔

جسٹس یحیٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی بینچ میں شامل ہیں۔

سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ٹرائل کورٹ ہائیکورٹ کے حتمی فیصلے تک توشہ خانہ کیس کا فیصلہ نہیں کرسکتی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس کے حوالے سے نئی کاز لسٹ جاری کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ بینچ میں جسٹس مظاہر علی نقوی کی جگہ جسٹس حسن اظہر رضوی کو شامل کر لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی اپیل دائر کر رکھی ہے جبکہ توشہ خانہ کیس کی سماعت سیشن عدالت میں بھی زیر سماعت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.