جمعہ 16؍محرم الحرام 1445ھ4؍اگست 2023ء

انیسہ کے فیصلہ کن گول نے مراکش کو پری کوارٹر فائنل میں پہنچایا

تین ممالک کی نمائندگی کرنے والی مراکش کی انیسہ لہماری کے گول نے ویمنز فٹبال ورلڈکپ میں اپنی ٹیم کو پری کوارٹر فائنل میں پہنچادیا۔ انیسہ اس سے قبل فرانس اور الجزائر کی نمائندگی بھی کرچکی ہیں۔

میگا ایونٹ کے گروپ جی کے میچ میں مراکش اور کولمبیا کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں مراکش نے حریف کو ایک صفر سے شکست دے کر میگا ایونٹ کی اپنی پہلی ہی شرکت میں پری کوارٹر فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔

مراکش اور کولمبیا نے پری کوارٹر فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔

اس جیت میں نمایاں کردار انیسہ لہماری نے ادا کیا جنہوں نے مقابلے کا واحد اور فیصلہ کن گول کیا۔

انیسہ فرانس میں پیدا ہوئی تھیں جبکہ مراکش کی ٹیم کی نمائندگی سے قبل فرانس کی انڈر 16 ویمن فٹ بال ٹیم کا حصہ رہیں۔ وہ اس سال کے آغاز میں الجزائر کے اسکواڈ کا بھی حصہ رہیں۔

دو ممالک کی نمائندگی کے بعد وہ مراکش منتقل ہوئیں اور جاری ویمن ورلڈکپ میں مراکش کی نمائندگی کر رہی ہیں۔

انیسہ کے والد کا تعلق الجزائر سے ہے جبکہ والدہ مراکش سے تعلق رکھتی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.