جمعہ 16؍محرم الحرام 1445ھ4؍اگست 2023ء

بینک آف انگلینڈ نے شرح سود 5 فیصد سے بڑھا کر 5.25 فیصد کر دی

بینک آف انگلینڈ نے شرح سود 5 فیصد سے بڑھا کر 5.25 فیصد کر دی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 9 رکنی کمیٹی میں سے 6 ارکان نے شرح سود میں اضافے کے حق میں ووٹ دیا۔ 2 ارکان 5.5 فیصد تک اضافہ چاہتے تھے جبکہ  ایک رکن 5 فیصد تک کٹوتی چاہتا تھا۔

بینک آف انگلینڈ کا کہنا ہے کہ 2023 کی آخری سہ ماہی میں افراط زر 5 فیصد سے نیچے آنے کی توقع ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق لاکھوں برطانوی بلوں کی ادائیگی کیلئے کریڈٹ کارڈز اور قرض استعمال کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ شرح سود میں مسلسل اضافہ کم آمدنی والے گھرانوں کو متاثر کرتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.