سابق سری لنکن فاسٹ بولر چمندا واس نے لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں بابر اعظم کو کپتان نہ بنائے جانے کی وجہ بتادی۔
بابر اعظم ایونٹ میں کولمبو اسٹرائیکرز کی نمائندگی کر رہے ہیں جبکہ وہ اپنی شاندار بیٹنگ کی بدولت کولمبو کو ایک میچ بھی جتوا چکے ہیں۔
ٹیم کی کپتانی نیروشان ڈیکویلا کر رہے ہیں، تاہم ٹیم کے بولنگ کوچ چمندا واس نے پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی جانب سے کپتانی نہ کرنے کی وجہ بتادی۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے چمندا واس کا کہنا تھا کہ بابر اعظم نے کولمبو اسٹرائیکرز کی کپتانی سے معذرت کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم نے کپتانی کے بجائے کولمبو اسٹرائیکرز کےلیے بطور بیٹر کھیلنے کو ترجیح دی۔
کولمبو اسٹرائیکر کے بولنگ کوچ کا کہنا تھا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ بابر اعظم دنیا کے نمبر ون بیٹر ہیں، جس طرح بابر نے میچز جتوائے وہ قابل تعریف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کے ہونے سے نوجوان لڑکوں کو سیکھنے کا موقع ملے گا۔
واضح رہے کہ بابر اعظم نے 59 رنز کی اننگز کھیل کر کولمبو اسٹرائیکرز کو میچ جتوایا تھا اور اس میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے تھے۔
Comments are closed.