منگل 4؍صفر المظفر 1445ھ22؍اگست 2023ء

ویب سیریز ’فاطمہ جناح‘ کے پہلے حصّے کی ریلیز کا اعلان

مادرِ ملت فاطمہ جناح کی زندگی پر بنائی گئی ویب سیریز ’فاطمہ جناح‘ کے پہلے حصّے کی ریلیز کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے۔

گزشتہ برس ویب سیریز ’فاطمہ جناح‘ کا 14 منٹ طویل تمہیدی ٹریلر ریلیز کیا گیا تھا جسے دیکھ کر مداحوں کو اس ویب سیریز کی ریلیز کا بہت بے صبری سے انتظار تھا۔

طویل انتظار کے بعد بلآخر دانیال کے افضل کی ہدایت کاری میں بننے والی اس ویب سیریز کے پہلے حصّے کو رواں ماہ 14 اگست کو یومِ آزادی کے موقع پر ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ویب سیریز ’فاطمہ جناح‘ کی کہانی مادرِ ملت کی زندگی کے 3 اہم ادوار پر مبنی ہے جن میں تقسیمِ ہند سے پہلے 30 کی دہائی، آزادی کی جدوجہد کے دوران 50 کی دہائی اور تقسیم ہند کے بعد 70 کی دہائی کا دور شامل ہے۔

دانیال کے افضل نے مذکورہ بالا ادوار میں فاطمہ جناح کی زندگی کی عکاسی کرنے کے لیے بالترتیب 3 مختلف چہروں کا انتخاب کیا ہے, جن میں سندس فرحان، سجل علی اور سمیعہ ممتاز شامل ہیں۔

ویب سیریز کا پہلا حصّے میں شائقین فاطمہ جناح کو ایک عظیم سیاسی رہنما کی بہن کے روپ میں دیکھیں گے جوکہ ہماری قوم کے بانی قائداعظم محمد علی جناح کی ایک ثابت قدم ساتھی تھیں۔

اس سیریز کے حوالے سے دانیال کے افضل نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ اس ویب سیریز کی شوٹنگ صرف دو شہروں لاہور اور اسلام آباد میں کی گئی ہے جس میں نہ صرف فاطمہ جناح بلکہ کئی دیگر تاریخی شخصیات بھی نظر آئیں گی۔ 

اُنہوں نے بتایا کہ سیریز میں قائداعظم، علّامہ اقبال، لیاقت علی خان، رتی جناح اور بیگم رانا لیاقت حسین سمیت دیگر شخصیات بھی نظر آئیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.