جمعرات 15؍محرم الحرام 1445ھ3؍اگست 2023ء

پی سی بی کے سابق چیئرمین اعجاز بٹ انتقال کرگئے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین و سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز بٹ انتقال کر گئے۔

اس حوالے سے ان کے داماد نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اعجاز بٹ کی عمر 85 سال تھی۔

داماد عارف سعید کے مطابق اعجاز بٹ طویل عرصے سے بیمار تھے۔

عارف سعید کا کہنا ہے کہ اعجاز بٹ نے 8 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور وہ 2008 سے2011 تک پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعجاز بٹ کے انتقال پر افسوس اور اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.