پیر 19؍محرم الحرام 1445ھ7؍اگست2023ء

ملازمہ پر تشدد: ملزمہ سومیہ آج بھی شامل تفتیش نہیں ہوئیں

اسلام آباد میں 14 سال کی بچی پر تشدد کے کیس میں ملزمہ سومیہ عاصم آج بھی شامل تفتیش نہیں ہوئیں۔ پولیس آج ملزمہ کا انتظار کرتی رہی لیکن وہ پولیس کے سامنے پیش نہ ہوئی۔

مقامی عدالت نے منگل کو سومیہ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

عاصم حفیظ نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ اگر وہ اور اہلیہ عدالت سے بے قصور ثابت ہوئے تو ان کی خاندانی ساکھ کو لگے زخموں کا ازالہ کون کرے گا؟۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی بچی کی عیادت کے لیے جنرل اسپتال لاہور گئے۔

محسن نقوی نے کہا کہ رضوانہ کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے، 12 رکنی بورڈ معائنہ کر رہا ہے، ہمارے ذمے جو کچھ ہوا کریں گے۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کیس اسلام آباد کا ہے وزیراعظم سے بھی رضوانہ کے بارے میں بات کی ہے۔

یاد رہے کہ تشدد کا شکار بچی کی حالت 24 جولائی کو سامنے آئی تھی جب اسے جج کی اہلیہ نے والدین کے حوالے کیا۔

بچی کے والدین نے جج کی اہلیہ پر تشدد کا الزام لگایا، جب بچی کو اسپتال لایا گيا تو اس کے سر کے زخم میں کیڑے پڑ چکے تھے، دونوں بازو ٹوٹے ہوئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.