جمعہ 16؍محرم الحرام 1445ھ4؍اگست 2023ء

وہ اصلی ریچھ ہے انسان نے روپ نہیں دھارا، چینی چڑیا گھر کی وضاحت

چین کے سوشل میڈیا پر ایک ریچھ کی ویڈیو اور تصاویر سامنے آنے کے بعد چڑیا گھر کو وضاحت دینا پڑ گئی کہ وہ اصلی جانور ہے نا کہ کوئی انسان۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مشرقی چین کے ایک چڑیا گھر میں ریچھ کی انسانوں کی طرح دو ٹانگوں پر کھڑا ہونے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کی افواہیں گردش کرنے لگی تھیں کہ یہ ریچھ اصلی نہیں بلکہ جانور کی کھال پہنے انسان ہے۔

رپورٹس کے مطابق ریچھ کی پچھلی ٹانگوں پر کھڑا ہونے کی وائرل ویڈیو کا جواب دیتے ہوئے ہانگزو چڑیا گھر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لوگ ریچھ کی اس نسل کو سمجھ نہیں پاتے۔

چڑیا گھر کی جانب سے اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ سن بیئرز نامی ریچھ کی یہ نسل دنیا میں سب سے چھوٹے ریچھوں کی نسل ہے اور عموماً ان کا قد کاٹھ ایک بڑے کتے جتنا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر لوگوں نے اس ریچھ کو دیکھ کر سوال کیا تھا کہ ایک ریچھ اپنی پتلی ٹانگوں پر اتنا سیدھا کیسے کھڑا ہو سکتا ہے جبکہ بعض لوگوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ کسی شخص نے برے طریقے سے سلا ہوا ریچھ کے بھیس والا سوٹ پہن رکھا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.