بدھ 14؍محرم الحرام 1445ھ2؍اگست 2023ء

کرکٹ امور کیلئے بنائی جانیوالی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

کرکٹ امور کے لیے بنائی جانے والی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہو گا جس کی صدارت قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سابق کپتان انضمام الحق اور محمد حفیظ کو مدعو کیا گیا ہے جبکہ سابق کپتان راشد لطیف کو کمیٹی کے ابتدائی اجلاس میں بلایا گیا تھا۔

ایک اجلاس میں شرکت کے بعد راشد لطیف نے معذرت کر لی تھی، ان کی معذرت کے بعد انہیں آج کے اجلاس میں نہیں بلایا گیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی سی بی کرکٹ کمیٹی سے ان کا کوئی تعلق نہیں، وہ چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی پیشکش سے انکار کرچکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں قائم مقام ڈائریکٹر ڈومیسٹک جنید ضیاء اور بورڈ کے دیگر افراد شامل ہوں گے۔

اجلاس میں آئندہ ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کو حتمی شکل دی جائے گی اور سلیکشن کمیٹی کے حوالے سے تجاویز پر غور ہو گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ تمام معاملات منظوری کے لیے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کو بھجوائے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.