منگل 13؍محرم الحرام 1445ھ یکم اگست 2023ء

ڈالر سستا ہونے کے بعد کتنے کا ہو گیا؟

کاروباری ہفتے کے دوسرے دن کے آغاز پر ڈالر کچھ پیسے سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 39 پیسے سستا ہو کر 286 روپے 25 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 286 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہو کر 290 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔

کے ایس ای 100 انڈیکس 374 پوائنٹس اضافے سے 48409 پر ہے۔

گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں تیزی کا رحجان رہا تھا اور اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 957.60 پوائنٹس کے اضافے سے 48034.60 پوائنٹس پر آ کر بند ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.