پیر 12؍محرم الحرام 1445ھ31؍جولائی2023ء

پاکستان افغانستان ون ڈے سیریز کی تاریخوں کا اعلان

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز سری لنکا میں کھیلی جائے گی جس کی تاریخوں کا اعلان ہوگیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان ون ڈے سیریز 22 سے 26 اگست تک سری لنکا میں کھیلی جائے گی۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے ون ڈے سیریز کی تصدیق کردی ہے۔ 

کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ سیریز فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ ہے۔

سیریز کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 22 اگست کو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے 24 اگست کو اسی گراؤنڈ پر ہوگا۔ 

کولمبو 26 اگست کو تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل کی میزبانی کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.