پیر 12؍محرم الحرام 1445ھ31؍جولائی2023ء

ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر پر فیصلہ کن اجلاس بدھ کو ہوگا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کے حوالے سے فیصلہ کن اجلاس بدھ کو ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر سے متعلق فیصلے کیے جائیں گے، اجلاس میں ریجنز اور ڈپارٹمنٹل ٹیموں کے حوالے سے فیصلہ ہوگا۔

کراچی پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کے حوالے سے…

اجلاس سے قبل کرکٹ کمیٹی کے سربراہ اور ایڈوائزر مصباح الحق اپنی مشاورت مکمل کریں گے۔ اجلاس میں نئی قومی سلیکشن کمیٹی کے حوالے سے بھی تجاویز پر غور ہو گا۔

قومی سلیکشن کمیٹی کے اعلان کے بعد نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان بھی ہو گا۔ 

سابق ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ندیم خان نے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف سے ملاقات کی ہے۔ ندیم خان کو بھی نئے سیٹ اپ میں اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.