پیر 12؍محرم الحرام 1445ھ31؍جولائی2023ء

آرمی چیف سے چین کے نائب وزیر اعظم کی ملاقات

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے چین کے نائب وزیر اعظم ہی لی فینگ نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا کہ دونوں شخصیات نے ملاقات میں تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کےعزم کا اعادہ کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.