ہفتہ 17محرم الحرام 1445ھ5؍اگست2023ء

چوہدری افگن کے بیٹے پر فائرنگ کا مقدمہ مونس الہٰی کیخلاف درج

چوہدری افگن کے بیٹے پر فائرنگ کا مقدمہ رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مونس الہٰی کے خلاف درج کرلیا گیا۔

مونس الہٰی کے خلاف تھانہ صدر جلال پور جٹاں میں اقدام قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الہیٰ نے اپنے خلاف منی لانڈرنگ مقدمے میں ایف آئی اے کی جانب سے پوچھے گئے 33 سوالات کے جوابات جمع کروا دیئے۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں مونس الہٰی سمیت 12 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ مقدمہ ق لیگ کے رہنما چوہدری افگن فاروق کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مدعی کا موقف ہے کہ مونس الہٰی کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے پر دھمکیاں دی گئیں۔

چوہدری افگن نے کہا کہ مونس الہٰی کے کہنے پر میرے بیٹے اور گارڈ پر فائرنگ کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.