پیر 19؍محرم الحرام 1445ھ7؍اگست2023ء

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے متعدد وزراء، معاونین اور مشیروں کو ہٹانے کا کہہ دیا

الیکشن کمیشن نے نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو خط لکھ کر سیاست میں ملوث وزرا، معاونین اور مشیروں کو فوری طور پر ڈی نوٹیفائی کرنے کی ہدایت کردی۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے نگراں وزیر اعلیٰ کے پی اعظم خان کو خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا کہ کچھ وزراء، مشیر اور معاونین خصوصی کو سیاسی وابستگی پر بھرتی کیا گیا۔

خط میں کہا گیا کہ شاہد خٹک سیاسی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے، نگراں کابینہ کے بعض افراد میڈیا پر سیاسی وابستگی کا اظہار کر رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں یہ بھی کہا گیا کہ نگراں وزیر شاہد خٹک نے الیکشن کمیشن کے حکم کی تعمیل پر استعفیٰ دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.