پیر 12؍محرم الحرام 1445ھ31؍جولائی2023ء

چینی صدر شی جن پنگ نے جوہری ہتھیاروں کی فورس کا نیا سربراہ مقرر کردیا

چین کے صدر اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف شی جن پنگ نے آج وینگ ہوبن کو روایتی اور جوہری میزائلوں کی فورس کا نیا سربراہ مقرر کر دیا۔

وینگ ہوبن بحریہ کے سابق ڈپٹی کمانڈر ہیں جنہیں پی ایل اے راکٹ فورس کا نیا سربراہ تعینات کیا گیا ہے۔

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق راکٹ فورس کے سیاسی کمشنر شو شیشینگ ہوں گے، دونوں عہدیداران جنرل رینک کے ہوں گے۔

وینگ ہوبن نے بحریہ میں بطور ڈپٹی چیف آف اسٹاف بھی خدمات سرانجام دی ہیں۔

صدر بائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ فرینچیٹی 38 سال سے خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔

یہ نئی تعیناتیاں پیپلز لبریشن آرمی ( پی ایل اے) یعنی چینی فوج کی 96 ویں سالگرہ سے ایک روز قبل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ چین دفاعی جوہری حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، اس کا عہد ہے کہ وہ کبھی بھی جوہری ہتھیار استعمال کرنے میں پہل نہیں کرے گا۔

چین یہ بھی عہد کرتا ہے کہ وہ کسی بھی غیر جوہری ریاست کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال نہیں کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.